ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹماٹر مارکیٹ خستہ حال کوئی پرسان حال نہیں:مارکیٹ کے بیوپاریوں کا راستے روک احتجاج

ٹماٹر مارکیٹ خستہ حال کوئی پرسان حال نہیں:مارکیٹ کے بیوپاریوں کا راستے روک احتجاج

Tue, 02 Aug 2016 14:49:57  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی:2 ؍اگست(محمد اسلم /ایس او نیوز )شہر کے چیلور روڈ میں واقع ٹماٹر مارکیٹ کے تمام سڑکیں خستہ حال ہونے سے مارکیٹ میں کام کرنے والے ملازم و بیوپاریوں نے اے پی ایم سی افسروں پر برہم ہوکر چیلور روڈ راستے کو روک کر کئی گھنٹے زبردست احتجاج کرتے اے پی ایم سی افسروں کے خلاف نعرے لگاکر راستے کو جام کردیا جس سے اُس راستے میں کئی گھنٹے ٹرافک جام رہی جس سے بائک سوار ودیگر گاڑیوں والوں کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑا احتجاجیوں نے اے پی ایم سی دفتر میں گھوس کر توڑ پھوڑ مچانے کی بے انتہا کوشش کی لیکن چند ٹماٹر مارکیٹ کے ایجنٹ وغیرہ نے انھیں سرد کیا ۔

ٹماٹر مارکیٹ کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مارکیٹ کی ترقی اور مارکیٹ کی پاکی صفائی کیلئے کئی لاکھ روپئے فنڈ آرہا ہے لیکن اے پی ایم سی کے سکریٹری اُس فنڈ سے مارکیٹ کی پاکی صفائی اور مارکیٹ کے سڑکوں کو درست کرانے کے بجائے فنڈ کو غبن کئے ہیں ۔

پچھلے ایک ہفتہ سے ہورہی ہلکی بارش سے سارا مارکیٹ خراب ہوگیا ہے مارکیٹ میں بیوپاریوں کو قدم رکھنے تک نہیں ہورہا ہے مارکیٹ آنے والے بیوپاریوں کو بہت سی پریشانی ہورہی ہے اس مارکیٹ سے ہر دن 100سے زائد لوڈ لاری ٹماٹر دوسرے ریاستوں کو سربراہی ہوتا ہے مارکیٹ سے اے پی ایم سی کو بہت آمدنی ہے لیکن اے پی ایم سی کے افسران آمدنی کو لیکر اپنے پیٹ بھر کر خاموش تماشائی بنی بیٹھ ہے۔

احتجاجیوں نے اور کہا کہ یہاں کے چیلور روڈ اور مارکیٹ کے قریب ہر ہمیشہ ٹرافک جام رہتی ہے ٹرافک پولیس اہلکار ہونے کے باجود ٹرافک کو درست کرنے سامنے نہیں آتے بلکہ ٹرافک پولیس اہلکار ہوٹل دکانوں وغیرہ میں بیٹھ کر ٹائم پاس کرتے رہتے ہیں اس لئے فوراََ ٹرافک پولیس اہلکاروں پر قانونی کارروائی کرکہ ٹرافک کے مسائل سے نجات دلایا جائے۔اور ہر ہمیشہ ٹماٹر مارکیٹ کے پاس دو یا تین پولیس اہلکاروں کو مقرر کیاجائے ۔

احتجاجیوں نے اے پی ایم سی انتظامیہ پر مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں نالہ وغیرہ میں سڑیں ٹماٹر پڑے رہنے اسے بہت ہی خراب بدبو مارکیٹ بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ اور مارکیٹ کے تمام راستے کیچڑسے خراب ہوگئے ہیں اگر کوئی مارکیٹ کے اندر داخل ہوتا ہے تمام کپڑے کیچڑ سے خراب ہوجاتے ہیں ۔

اس احتجاج کے موقع پر تحصیلدار جے۔اے۔نارائن اور اے پی ایم سی کے انتظامیہ پہنچ کر احتجاجیوں سے یقین دلایا کہ فوراََ ٹماٹر مارکیٹ کو صاف کیاجائے گا اور مارکیٹ کے جو بھی مسائل ہیں انھیں حل کرنے کی بے انتہا کوشش کی جائیگی آئندہ مارکیٹ آنے والے بیوپاریوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی ہونے نہیں دی جائے گی اس بھروسہ پر احتجاج کو واپس لیا گیا۔اس احتجاج میں ٹماٹر غوث پاشاہ،ہادیگرہ عنایت ،سبار منی،رنگپا،منجوناتھ،ٹماٹر شبیر پاشاہ،وغیرہ موجود رہے۔


Share: